تلنگانہ

آئمہ و موذنین کے اعزایہ کو 10 ہزار روپے کرنے سے متعلق فائل فینانس ڈپارٹمنٹ کو روآنہ : چیئرمین وقف بورڈ سید عظمت اللہ حسینی

صدرنیشن تلنگانہ وقف بورڈ سید عظمت اللہ حسینی نے حکومت کی جانب سے اقلیتوں کے لئے مختص 3003 کروڑ روپے کے بجٹ کا خیرمقدم کیا ہے اور انھوں نے چیف منسٹر ریونت ریڈی اور ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا کا شکریہ ادا کیا۔

وقف بورڈ کے دفتر میں  وقف بورڈ چیرمین سید عظمت اللہ حسینی نے ، ٹمریز کے صدر فہیم قریشی، اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے صدرنشین عبیداللہ کوتوال، اردو اکیڈمی کے صدر طاہر بن حمدان اور حج کمیٹی کے صدرنشین خسرو بیانی کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ کانگریس پارٹی نے اقلیتوں سے 4 ہزار کروڑ روپے کے بجٹ کا وعدہ کیا تھا

اس وعدہ کی کانگریس پارٹی پابند عہد ہے انہوں نے کہا کہ جاریہ مالیاتی سال شروع ہو کر چار ماہ گزر رہے ہیں ایسے وقت میں3003 ہزار کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا جو پچھلے بجٹ کے مقابلے میں 35 فیصد کا اضافہ ہے حکومت نے وقف بورڈ،ٹمریز، حج کمیٹی اور اردو اکیڈمی کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے

انہوں نے کہا کہ آئمہ و موذنین کے اعزایہ کی رقم 10 ہزار روپے کرنے کے وعدے کو بھی بہت جلد پورا کیا جائے گا اس سے متعلق فائل محکمہ فینانس کو روآنہ کردی گئی ہے اس کی منظوری کے بعد اضافی اعزازیہ کی رقم جاری کی جائے گی

متعلقہ خبریں

Back to top button