جرائم و حادثات

جیل سے رہائی کی خوشی میں گینگسٹر نے نکالا جلوس _ جشن منانے پر پولیس نے دوبارہ بھیج دیا جیل

ممبئی _ 26 جولائی ( اردولیکس ڈیسک) مہاراشٹرا کے ناسک شہر میں گینگسٹر ہرشد پاٹنکر نے جیل سے رہائی کی خوشی میں اپنے حامیوں کے ساتھ شہر میں زبردست جلوس نکال کر جشن منایا۔جس پر پولیس نے گینگسٹر کے خلاف ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے دوبارہ جیل بھیج دیا۔

 

بتایا جاتا ہے کہ ناسک کا خطرناک گینگسٹر ہرشد پاٹنکر کے خلاف ضلع کے کئی پولیس اسٹیشن میں اقدام قتل ، لوٹ مار، دہشت پیدا کرنا اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے جیسے کئی مقدمات درج ہیں اور وہ کئی دنوں سے ناسک جیل میں تھا 23 جولائی کو اس کی جیل سے رہائی عمل آئی ۔

 

رہائی کے بعد اس کے حامیوں نے شہر میں جلوس نکالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پولیس نے اسے دوبارہ حراست میں لے لیا اور جلوس میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی ضبط کر لیا۔

 

ہرشد پاٹنکر کے روڈ شو کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔
ہرشد پاٹنکر کو مہاراشٹرا پریوینشن آف سلم لارڈز، بوٹلیگرز، ڈرگ آفنڈرز اینڈ ڈینجرس پرسنز خطرناک سرگرمیاں ایکٹ (MPDA) کے تحت جیل بھیجا گیا تھا۔ ناسک روڈ سنٹرل جیل سے رہائی کے بعد اس کے حامیوں نے شرن پور روڈ علاقے میں ایک جلوس اور روڈ شو کا اہتمام کیا۔ اس جلوس میں مہندرا ایکس یو وی 300 اور 10-15 بائک سمیت کئی گاڑیاں شامل تھیں۔ یہ جلوس بیتل نگر سے امبیڈکر چوک، سادھو واسوانی روڈ اور شرن پور روڈ تک نکالا گیا ۔

 

جلوس کے دوران شرن پور کا علاقہ زوردار ہارنز اور ‘باس واپس آگیا’ کے نعروں سے گونج اٹھا۔ اس کے بعد پٹنکر کے حامیوں نے اس جلوس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی، جو تیزی سے وائرل ہوگئی۔

 

اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پولیس نے کرفیو کے حکم کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا ہے۔گینگسٹر کے خلاف کئی سنگین الزامات درج ہیں۔ہرشد پاٹنکر کے خلاف سرکار واڑہ، پنچاوتی، اندرا نگر اور مضافاتی پولیس اسٹیشنوں میں سنگین جرائم کے مقدمات درج کیے گئے ہیں،

متعلقہ خبریں

Back to top button