نارائن پیٹ کے عازمین کا پہلا قافلہ حیدرآباد حج ھاوز کے لئے روانہ

نارائن پیٹ: 13 جون (اردو لیکس) نارائن پیٹ ضلع مستقر کے عازمین حج کا پہلا قافلہ جملہ 27 افراد پر مشتمل قافلہ بارگاہ تقی بابا رح سے تلبیہ کی گونج میں حیدر آباد کے لئے روانہ ہوا۔ نارائن پیٹ ضلع اڈیشنل ایس پی ناگیندر روڈ ‘ چیرمین بلدیہ گندے انوسیا چندرکانت نارائن پیٹ نے ہری جھنڈی دکھا کر پہلا قافلہ کو روانہ کیا۔
اس سے قبل بارگاہ تقی بابا پر عازمین حج کی تہنیتی تقریب منعقد ہوئی۔ سید شاہ غیاث الدین قادری سجادہ نشین نے عازمین حج اور حج سوسائٹی نارائن پیٹ کے ذمہ داران کی شال پوشی و گلپوشی کی۔ اس سے قبل مولانا فاروق بن مخاشن نظامی امام و خطیب مسجد عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے حج کے متعلق تفصیلات سے واقف کروایا۔
اس موقع پر اڈیشنل ایس پی ناراٸن پیٹ نے عازمین حج سے درخواست کی کہ وہ نارائن پیٹ میں امن و امان کی برقراری اور نارائن پیٹ کی ترقی کے لئے خصوصی دعا کریں۔میونسپل چیرمین گندے انوسیا چندرکانت نارائن پیٹ کے عازمین حج کو مبارکباد پیش کی اور ریاست تلنگانہ کی خوشحالی اور نارائن پیٹ کی ترقی کے لئے دعاؤں کی گزارش کی۔
اس موقع پر صدر حج سوسائٹی نارائن پیٹ امیر الدین ایڈوکیٹ’ مولانا سید احمد حسینی اشرفی جلالی جانشین سجادہ بارگاہ قتالیہ کولم پلی’ عبدالسلیم ایڈوکیٹ’ خلیل احمد تاج’ مجاہد صدیقی’ محمد حسن مڑکی’ محمد اعجاز’ تاج الدین ٹنگلی’ محمد ریاض رنگریز’ اے آر الرحمن’ سرفراز حسین’ عظیم مڑکی’ غوث چاند ودیگر موجود تھے۔