جرائم و حادثات

ممبئی پونے ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ، آئل ٹینکر شعلہ پوش 4 افراد کی دردناک موت: ویڈیوز وائرل

ممبئی: ریاست مہاراشٹر میں ممبئی-پونے ایکسپریس وے پر ایک دلخراش حادثہ پیش آیا۔ یہ حادثہ لوناوالا اوور برج پر پیش آیا۔ حادثے کے بعد ایک آئل ٹینکر الٹنے سے آگ لگ گئی اورچار افراد کی دردناک موت ہو گئی۔ اس کے علاوہ دیگر دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ آگ قدربھیانک تھی کہ فائرانجنوں کو آگ بجھانے کیلئے کافی جدوجہد کرنی پڑی۔

 

 

بتایا جا رہا ہے کہ ٹینکر پونے سے ممبئی جا رہا تھا۔ ایکسپریس وے پر اچانک ایک جانور سامنے آگیا جسے بچانے کی کوشش میں ٹینکر الٹ گیا۔ جیسے ہی ٹینکرالٹ گیا اس میں فوراً آگ لگ گئی۔ اس دوران اس کی زد میں آکرچار افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

 

لوناوالا پولیس اسٹیشن کے عہدیدار نے بتایا کہ سڑک سے گزرنے والے چار موٹر سوار آگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے جن میں سے تین کی موت ہوگئی جب کہ ٹینکر میں سوار ایک شخص ہلاک اور گاڑی میں سوار دو دیگر زخمی ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا اور آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

 

 

حادثے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ لوناوالا اوور برج پر آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے گاڑی جل رہی ہے۔ کچھ ہی دیر میں گاڑی آگ کا گولہ بن گئی۔ موقع پر پھنسے لوگوں کی چیخ و پکار سنی جاسکتی ہے۔ ایکسپریس وے پر آنے والے لوگ بھی خوفزدہ ہوگئے اوراس روٹ پر زبردست ٹریفک جام ہوگیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button