مجھے گرفتار کرنے کی ہمت حکومت نہیں کرے گی: کے ٹی آر

حیدرآباد: فارمولا-ای کار کے کیس میں سابق وزیر اور بھارت راشٹرا سمیتی کے کارگزار صدر کی ٹی آر کے خلاف کاروائی کی اجازت گورنر جشنو دیو ورما نے دی ہے یہ بات سب کو معلوم ہے۔ اس پر کی ٹی آر نے ردِعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے واضح
کیا کہ ’’قانون اپنا کام خود کرے گا‘‘۔انہوں نے کہا "اس کیس میں کچھ بھی نہیں ہے، یہ بات سب کو معلوم ہے۔ مجھے گرفتار کرنے کی ہمت حکومت نہیں کرے گی۔ فارمولا-ای کار کیس میں کوئی غلطی نہیں کی، یہ بات میں سو مرتبہ کہہ
چکا ہوں۔ لائی ڈیٹکٹر ٹیسٹ کے لیے بھی تیار ہوں۔ ریاست میں کانگریس اور بی جے پی کی مشترکہ وینچر حکومت چل رہی ہے۔ ملک میں اس طرح کا غیر قانونی اتحاد کہیں اور نہیں ہے۔ پارٹی بدلنے والے ایم ایل ایز پر نااہلی کی تلوار لٹکے تو
ان کی بدنامی ہوگی اس لیے انہیں استعفیٰ دینے کا موقع دیا جا رہا ہے۔ دانم ناگیندر سے استعفیٰ دلوایا جا رہا ہے۔ انہوں نے ہمارے لوگوں سے کہا کہ دانم سے استعفیٰ دلوائیں۔ تکنیکی بہانے بنا کر کڈیم سری ہری کو شاید بچانے کی
کوشش کی جا رہی ہے۔‘ کے ٹی آر نے مزید کہا”میں جب دس سال وزیر تھا تو زمینوں کے لیے بہت لوگ آئے۔ پیسے دینے کو بھی تیار تھے،پھر بھی ہم نے زمینوں کی تبدیلی کے لیے کبھی رضامندی ظاہر نہیں کی۔ لیکن آج ریونت ریڈی کی
حکومت نے بڑے زمین گھوٹالے کی شروعات کی ہے۔ کابینہ نے اس کی منظوری دی ہے۔



