تلنگانہ

تلنگانہ کے جگتیال شہر میں شر انگیزی کا واقعہ _ بیرسٹر اویسی کی نمائندگی پر کاروائی کرنے ضلع ایس پی کا تیقن

جگتیال _ 17 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے جگتیال شہر میں پیر کی رات گنیش مورتیوں کے وسرجن کے بعد شرانگیزی کا واقعہ پیش آیا۔جہاں رحمت پورہ علاقے میں مسلمانوں کے مکانات کے سامنے پارک کی ہوئی گاڑیوں پر رنگ ڈال دیا گیا۔

 

رحمت پورہ کے عوام نے صبح میں دیکھا کہ ان کی گاڑیوں پر اور مکانات کے سامنے شر پسندوں نے رنگ ڈال کر حالات میں بگاڑنے کی کوشش کی۔ اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔اسی دوران مقامی مجلس کے صدر یونس ندیم نے صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کو شر پسندوں کی حرکت سے واقف کروایا۔جس پر بیرسٹر اویسی نے ضلع ایس پی جگتیال سے فون پر ربط پیدا کرتے ہوئے واقعہ کی تفصیلات پیش کی اور شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

بیرسٹر اویسی نے اپنے ایکس اکاونٹ پر بھی اس واقعہ کو پیش کرتے ہوئے مقامی مسلمانوں کے صبر وتحمل کے مظاہرے کی ستائش کرتے ہوئے ضلع ایس پی سے غیر سماجی عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی خواہش کی۔ جس کا بیرسٹر اویسی کو جواب دیتے ہوئے ضلع ایس پی نے ایکس پر اطلاع دی کہ اس واقعہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہیں دریں اثنا صدر امارات ملت اسلامیہ جگتیال عبدالباری نے بھی مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button