تلنگانہ

اگر مہیشورم کے امیدوار سے رقم نہیں لی تو مندر میں قسم کھا کر اپنے آپ کو بے قصور ثابت کریں: کانگریس کے معطل لیڈر کا ریونت ریڈی کو چیلنج

حیدرآباد _ 30 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کانگریس کے صدر ریونت  ریڈی پر ٹکٹ فروخت کرنے کا الزام لگانے والے کانگریس کے معطل شدہ لیڈر منوہر ریڈی نے آج ریونت ریڈی کو چیلنج کیا ہے کہ اگر وہ حقیقت میں ٹکٹ فروخت نہیں کئے ہیں تو چارمینار کی بھاگیہ لکشمی مندر میں قسم کھا کر یہ ثابت کریں کہ ٹکٹ فروخت نہیں ہوئے ہیں۔

 

انھوں نے کہا کہ وہ آج بھی اپنے اس الزام پر قائم ہیں کہ ریونت ریڈی نے مہیشورم  ایم ایل اے سیٹ کے لیے 10 کروڑ روپے اور 5 ایکڑ زمین   پاریجتا نرسمہا ریڈی سے لئے ہیں انہوں نے ان دونوں کو کانگریس پارٹی سے معطل کرنے کا ہائی کمان سے مطالبہ کیا

 

منوہر ریڈی نے کہا کہ چند دن قبل بی جے پی رکن اسمبلی ای راجندر نے ریونت ریڈی پر بی آر ایس پارٹی سے 25 کروڑ روپے کی رقم لینے کا الزام لگایا تھا جس پر ریونت ریڈی بھاگیہ لکشمی مندر پہنچ کر قسم کھائی تھی اب  ان پر لگنے والے الزام کو بے بنیاد قرار دینے کے لئے انھیں مندر میں قسم کھانی چاہیے

متعلقہ خبریں

Back to top button