جنرل نیوز

نظام آباد ضلع میں گرام پنچایت انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ کے انتظامات مکمل 

ضلع نظام آباد میں

گرام پنچایت انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ کے انتظامات مکمل

کلکٹر ٹی ونے کرشنا ریڈی اورانتخابی مبصر شیام پرساد لال نے کیاتقسیم مراکز کا دورہ

نظام آباد: 13 /ڈسمبر(نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس) ضلع الیکشن آفیسر اور کلکٹر ٹی ونئے کرشنا ریڈی نے کہا کہ ضلع میں دوسرے مرحلے کی پولنگ کو محفوظ طریقے سے کرانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں دوسرے مرحلے کی پولنگ کو محفوظ طریقے سے کرانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کر لئے گئے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ پولنگ کے انعقاد، ووٹر انفارمیشن سلپس کی تقسیم، تقسیم مراکز سے پولنگ میٹریل کے ساتھ عملے کی نقل و حرکت، ویب کاسٹنگ کے انتظامات، پولنگ مراکز پر سہولیات، پولیس سیکیورٹی، انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد، سرویلنس ٹیموں کی کارکردگی کی نگرانی وغیرہ کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔جاریہ ماہ 14/ڈسمبرکو منعقدہونے والے گرام پنچایتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے پس منظر میں کلکٹر نظام آباد ٹی ونئے کرشنا ریڈی اور انتخابات کے مبصر شیام پرساد لال نے تقسیم مراکز کا الگ الگ دورہ کیا۔

 

کلکٹر نے میدانی سطح پر آرمور ڈویژن کے گرام پنچایتوں درپلی، ڈچپلی، اندلوائی، ماکلور، موپال، نظام آباد، سر کنڈہ اور جکران پلی منڈلوں میں منعقدہونے والے انتخابات کے لئے پولنگ مواد کی تقسیم کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اندلوائی ڈسٹری بیوشن سنٹر کا معائنہ کیا اور دستیاب سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پینے کے پانی کی سہولت، میڈیکل کیمپ، ناشتہ، کھانے کی سہولیات، شامیانے اور دیگر تمام سہولیات کے انتظامات کا جائزہ لیا

 

، اور کلکٹر نے دریافت کیا کہ کیا پی او اور او پی او سمیت تمام ٹیمیں موجودہیں۔انہوں نے تجویز دی کہ عملے کو بغیر کسی کمی اور ابہام کے مناسب طریقے سے پولنگ کا سامان فراہم کیا جائے اور چیک لسٹ کی بنیاد پر انتخابات کے انعقاد کیلئے ضروری مواد کا بغور جائزہ لیا جائے۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اہلکاروں کی نقل و حمل کیلئے تیار رکھی گئی گاڑیوں کا معائنہ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ اہلکار مقررہ پولنگ اسٹیشنوں پر بروقت پہنچیں۔

 

اس دوران عام انتخابات کے مبصر شیام پرساد لال نے نظام آباد، ماکلور، موپال اور دیگر مقامات کے منڈل پریشد دفاتر میں قائم تقسیم مراکز کا دورہ کیا۔ انہوں نے پولنگ میٹریل کی تقسیم کا معائنہ کیا۔اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ منڈلوں میں پولنگ اور گنتی کے لئے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں جہاں 14/ڈسمبر کو ضلع کے دوسرے مرحلہ میں پولنگ ہوگی۔

 

انہوں نے کہا کہ پولنگ مراکز کا پہلے ہی فیلڈ لیول پر دورہ کر کے سہولیات کا معائنہ کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پینے کے پانی اور وہیل چیئرز جیسی سہولیات کے علاوہ ہر پولنگ اسٹیشن پر طبی عملے کو مہیا کرنے کا حکم دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ووٹرس کی مدد کے لئے ہر پولینگ اسٹیشن میں بی ایل او کے ساتھ ہیلپ ڈیسک دستیاب کرائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرویلنس ٹیمیں 44 (گھنٹے کی خاموشی ) سائلینٹ پیریڈکے دوران ان قوانین پر عمل درآمد کی سختی سے نگرانی کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ صبح 7 بجے سے دوپہر1 بجے تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان گنتی اور نتائج کا اعلان کرنے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ کلکٹر نے کہا کہ پولنگ اور گنتی کے عمل کو مکمل طور پر شفاف اور ہموار کرنے کو یقینی بنانے کیلئے 56 مائیکرو آبزرور اور 34 زونل افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ مسائل سے دوچار پولنگ اسٹیشنوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں اور 61 پولنگ ا سٹیشنوں پر ویب کاسٹنگ کی جا رہی ہے۔دریں اثنا، انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں، 38 سرپنچ نشستوں پر متفقہ طور پر کامیابی حاصل کی گئی جب کہ کل 196 سرپنچ نشستوں کے لیے نامزدگی کا عمل مکمل ہوا تھا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ جبکہ باقی 158 سرپنچ نشستوں کے لئے انتخابات منعقد کئے گئے ہیں، 568 امیدوار مقابلہ کر رہے ہیں۔اسی طرح کل 1760 وارڈ سیٹوں میں سے 5 وارڈ سیٹوں کیلئے کوئی کاغذات نامزدگی داخل نہیں ہوئے، 674 وارڈ سیٹوں پر متفقہ طور پر انتخاب ہوا۔

 

1081 وارڈ سیٹوں کے لئے انتخابات ہو رہے ہیں، اور 2634 امیدوار میدان میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں کل 1476 پولنگ اسٹیشنوں پر 2,38,838 ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد کے لئے 1476 پریذائیڈنگ افسران اور 1937 او پی اوز تعینات کیے گئے ہیں۔ کلکٹر نے کہا کہ دوسرے مرحلے کے انتخابات بھی پہلے مرحلے کی طرح پرامن ماحول میں منعقد ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button