تلنگانہ
تلنگانہ کے کوتہ گوڈم ضلع میں 30 افراد پانی میں پھنس گئے _ لوگوں کو بچانے ہیلی کاپٹر کی خدمات

تلنگانہ کے کئی اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اس دوران کوتہ گوڈم ضلع میں مندر کے درشن کے لئے جانے والے 30 بھکت ندی میں اچانک پانی آنے سے پھنس گئے۔یہ واقعہ کوٹہ گوڈم ضلع کے اشواراو پیٹ منڈل کے نارائن پورم کے کٹہ مائسماں کے پاس پیش آیا ۔
مقامی لوگوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی اور پولیس نے این ڈی آر ایف ٹیم کو طلب کرتے ہوئے پانی میں پھنسے بھکتوں کو نکالنے کی کوشش کررہے ہیں
کھمم ضلع سے تعلق رکھنے والے وزیر ناگیشور راؤ کو اطلاع ملنے پر انہوں نے نیوی کے ہیلی کاپٹر کو روآنہ کردیا ہیلی کاپٹر کے ذریعے پانی میں پھنسے افراد کو نکالا جا رہا ہے