تلنگانہ

تلنگانہ کے میدک ضلع میں چوری کے الزام میں تین ایرانی شہری گرفتار

میدک _ 3 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ کی میدک ضلع پولیس نے توجہ ہٹا کر چوری کرنے والے تین ایرانی شہریوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے تین ممالک کی کرنسی، تین ایرانی پاسپورٹ ضبط کرلئے ۔ میدک ٹاؤن کے اے آر ہیڈ کوارٹر میں آج منعقدہ ایک میڈیا کانفرنس میں، ضلع ایس پی پی روہنی پریہ درشنی بتایا کہ 11.09.2022 اور 01.10.2022 کو تین ایرانی شہری ایک کار میں میدک ضلع کے مختلف مقامات گھوم کر روآنہ ہوئے تھے۔

 

اس کے بعد رامایم پیٹ میں ایک چکن سنٹر کے مالک اور چہ گنٹہ میں گیس ایجنسی کے مالک نے رقم چوری ہونے کی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی جس پر مقدمات درج کر لیے گئے۔ سی آئی رامایم پیٹ اور ایس آئی نے چوروں کو پکڑنے تین ٹیمیں تشکیل دی اور چوری کرنے آنے والوں کی گاڑی کے نمبر کی بنیاد پر سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کی گئی اور گاڑیوں کی جانچ کی گئی۔

 

02-10-2022 کو شام 6 بجے کے قریب پولیس اہلکار جو گاڑیوں کی چیکنگ کر رہے تھے، تین افراد ڈی ایل 6 سی جے 7714 کار میں نیشنل ہائی وے پر واقع ادھیا ہوٹل کے پاس نظر آئے، انھیں گرفتار کرتے ہوئے پوچھ تاچھ کی گئی جنہوں نے تین چوری کی وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا۔ان کے قبضے سے 95,000 روپے ہندوستانی ، 850 امریکی ڈالر، 30,50,000 ایرانی ریال، تین سیل فونز، ایک کار DL 6 CJ 7714، تین ایرانی پاسپورٹ، دو ایرانی ڈرائیونگ لائسنس ضبط کر لیے گئے۔ پکڑے جانے والے تین ایرانی شہریوں میں دعوۃ کریم، ایواجی اور بنیاز بہمن شامل ہیں

 

ان کیس کو حل کرنے میں ضلع کے ایڈیشنل ایس پی ڈاکٹر بی بالاسوامی، توپران ڈی ایس پی یادگیری ریڈی، رامایایم پیٹ سی آئی چندر شیکھر ریڈی، ایس آئی راجیش،کانسٹیبلس راجو، موہن، بھوپال، ناگ بھوشن، رویندر گوڑ، سوریا پتی ایچ پراکا، ، ایچ جی جمیل کو ایس پی نے مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button