جنرل نیوز

کڑم میں لیگل اویرنیس پروگرام کا انعقاد

خانہ پور: کڑم منڈل کی رعیتو ویدیکا عمارت میں پیرکے دن منڈل لیگل سرویسس کمیٹی کے زیراہتمام لیگل اویرنیس پروگرام منعقد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جونیرسیول جج جتن کمار نے قانونی معاملات پرروشنی ڈالی۔ انھوں نے آٹو ڈرائیورس کو مشورہ دیا کہ وہ حالت نشہ میں گاڑیاں نہ چلائیں اورقانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔ اس تقریب میں ایڈوکیٹ اسوسی ایشن کے صدر ایم سریش، ایڈوکیٹس کے راجہ لنگم، پی راجہ لنگم ، وینکٹ نرسیا بھی موجود تھے انھوں نے بھی قانونی نکات سے شرکا کو واقف کروایا۔ تقریب میں ایڈوکیٹس راجہ شیکھر، ایک ڈی آصف علی، وینکٹیش بی شیوا کے علاوہ کورٹ کا عملہ اورملازمین پولیس بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button