حیدرآباد وجئے واڑہ ہائی وے سے گاڑیوں کو گزرنے کی اجازت

File photo
حیدرآباد ۔ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے درمیان زبردست بارش اور سیلاب کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت جو رک گئی تھی اسے عہدیداروں نے دوبارہ بحال کر دیا ہے، زائد از 30 گھنٹوں بعد نیشنل ہائی وے 65 پر گاڑیاں کو گزرنے کو اجازت دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ زبردست بارش کی وجہ سے دونوں ریاستوں کے درمیان گاڑیوں کی آمدورفت رک گئی تھی۔
تازہ طور پر نندی گاما منڈل کے مونیرو کے پاس سیلاب کے پانی میں کمی کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد رفت کی اجازت دی گئی ہے پولیس کے پہرے میں گاڑیوں کو روانہ کیا جا رہا ہے۔ ضلع سوریہ پیٹ کے ایس پی سنپریت سنگھ نے ایک بیان میں کہا کہ چونکہ حیدرآباد-وجئے واڑہ این ایچ 65 پر نندی گاما میں سیلاب کی سطح کم ہوگئی ہے، حیدرآباد اور وجئے واڑہ کے درمیان گاڑیوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔
آندھرا تلنگانہ سرحد پر گریکا پاڈو کے مقام پر پرانا پل گرنے کی وجہ سے نئے پل سے گاڑیوں کو جانے کی اجازت دیجارہی ہے، نئے پل سے گاڑی سواروں کو محتاط طریقہ سے گزرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ایس پی نے گاڑی چلانے والوں پر زور دیا کہ وہ گاڑیاں احتیاط سے چلائیں، تیز رفتاری سے گاڑیاں نہ چلانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔