تلنگانہ میں آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے ؛ عائشہ مسرت خانم جوائنٹ سیکریٹری محکمہ صحت مقرر

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے متعدد آئی اے ایس اور آئی ایف ایس عہدیداروں کے کی تبادلے کردئے ہیں اطلاعات و تعلقات عامہ کے خصوصی کمشنر ایم. ہنمت راؤ کو یادیری بھونگیر ضلع کے کلکٹر کے طور پر تبادلہ کیا گیا ہے۔ ایس سی ڈیویلپمنٹ کے کمشنر ڈاکٹر ٹی کے شری دیوی کو میونسپل ایڈمنسٹریشن کے کمشنر اور ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ریاستی حکومت کی جانب سے چیف سکریٹری اے. شانتی کماری نے پیر کو احکامات جاری کیے۔
۔ 2014 ء کے آئی اے ایس بیاچ کی عہدیدار محترمہ عائشہ مسرت خانم کو جو احکام تعیناتی کا انتظار کر رہی تھیں، بحیثیت جوائنٹ سکریٹری محکمہ صحت طبابت و خاندانی بہبود مقرر کیا گیا ہے – ایم مکارند و کمشنر میونسپل کارپوریشن نظام آباد کا تبادلہ کر دیا گیا اور انہیں بحیثیت پراجکٹ ڈائرکٹر (سی ایم آراد ) پراجکٹ دفتر برائے چیف کمشنر لینڈ ر ایکویزیشن مقرر کرنے کے احکام جاری کر دیئے گئے ہیں۔