تلنگانہ

نظام آباد میونسپل کارپوریشن پر کانگریس اور مجلس اتحاد کے قبضہ کی راہ ہموار

نظام آباد _. نظام آباد میونسپل کارپوریشن کے میئر کی کرسی پر جاری تجسس ختم ہو گیا ہے۔ یہاں 28 ڈویژنز میں کامیابی حاصل کرکے کارپوریشن میں سب سے بڑی پارٹی بننے والی بھارتیہ جنتا پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپوزیشن میں بیٹھے گی۔

 

جس کے ساتھ ہی نظام آباد میونسپل کارپوریشن پر کانگریس اور مجلس کے اتحاد سے قبضہ کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے واضح رہے کہ نظام آباد میونسپل کارپوریشن کے 60ڈیویژنوں کانگریس پارٹی نے 17بلدی ڈیویژنوں، بی جے پی نے 28ڈیویژنوں اور مجلس اتحاد المسلمین نے 14ڈیویژنوں، بی آ ر ایس 1ڈیویژن سے کامیابی حاصل کی۔ اس طرح 60بلدی ڈیویژنوں سے کسی بھی پارٹی کو واضح اکثریت نہیں ملی۔ تاہم کانگریس مجلس اتحاد کے ساتھ یہاں میئر اور ڈپٹی میئر کی کرسی پر قبضہ کرسکتی ہے

 

ہفتہ کو نظام آباد کے رکنِ پارلیمنٹ دھرم پوری اروند نے  میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو واضح اکثریت نہیں ملی اس لئے ہم اپوزیشن کا رول ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے

 

انھوں نے خبردار کیا کہ اگر میونسپل وارڈ کونسلرس اور کارپوریٹروں کو زبردستی لے جایا گیا تو بی آر ایس کی طرح کانگریس کو بھی انجام بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس کوئی مضبوط حکومت نہیں ہے اور چیف منسٹر ریونت ریڈی بھی مضبوط پوزیشن میں نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام چیف منسٹر سے ناراض ہیں ۔

 

اور اگر اسی طرح کارپوریٹروں کو زبردستی کھینچنے کی کوشش کی گئی  تو آنے والے دنوں میں عوامی ناراضگی مزید بڑھے گی۔ اروند کے مطابق نظام آباد کارپوریشن میں بی جے پی نے کانگریس اور بی آر ایس دونوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے

 

، جبکہ ان کے پارلیمانی حلقے کی دیگر بلدیات میں بھی بی آر ایس کے مقابلے زیادہ نشستیں حاصل کی گئی ہیں۔ آخر میں انہوں نے بی جے پی کی حمایت کرنے والے ووٹروں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button