تلنگانہ

فون پر تین طلاق۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں شوہر کےخلاف مقدمہ درج

حیدرآباد: حیدرآباد کی پولیس نے فون پر اپنی بیوی کو تین طلاق دینے والے شوہر کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔ چندرائن گٹہ پولیس کے بموجب محترمہ عشرت پروین عمر 27 سال ساکن نوری نگر، بی بلاک، بنڈلہ گوڑہ نے شکایت درج کروائی کہ ان کی شادی 17-07-2016 کو ریاست بہار کے رہنے والے فضل الرحمان رحمانی ہوئی تھی۔ 22.02.2023 کو رات تقریباً 11.00 بجے انھیں معلوم ہوا کہ ان کے شوہر نے بہار میں نازیہ پروین کے ساتھ دوسری شادی کر لی ہے، یہ معلوم ہونے پر انھوں نے اپنے شوہر سے یہ پوچھنے کے لیے فون کیا تو ان کے ساتھ نازیبا الفاظ استعمال کیے گئےاور ان کے شوہر نے تین بار ان سے "طلاق، طلاق، طلاق کے الفاظ کہے اور فون کال منقطع کردیا۔اس شکایت کی بنیاد پر مسلم ایکٹ اور 509 آئی پی سی کے سی آر نمبر: 00-2/2023 U/s 4 میں مقدمہ درج کیا گیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button