جرائم و حادثات

نظام آباد ضلع میں گانجہ منتقل کرنے کے الزام میں دو افراد گرفتار _ اے سی پی آرمور پربھاکر راؤ کی پریس کانفرنس 

ڈسمبر 15/ ڈسمبر ( اردو لیکس)6ماہ قبل لاری کے ذریعہ گانجہ منتقل کئے جانے والے دو ملزمین کو آرمورپولیس نے گرفتار کرلیا۔ آرمور اے سی پی پربھاکر راؤ نے آرمور پولیس اسٹیشن میں اس واقعہ کی تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے بتایا کہ جاریہ سال 16/ جون کو موڑتاڑ منڈل ڈونکل چوراہا پر ریاست راجستھان کی ایک لاری کا بریک فیل ہوجانے کے باعث سڑک پر پارک کی گئی تھی اس دوران ایک کار پیچھے کی سمت سے اس لاری سے ٹکرا جانے کے باعث کار میں سوار تین افراد زخمی ہوگئے تھے

 

اس حادثہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے مقام حادثہ پہنچ کر شک کی بنیاد پر لاری کے کیابین کی تلاشی لئے جانے پر 220.32کیلو گانجہ اور ایک چاقو برآمد کیا۔ پولیس کے پہنچنے پر ارجن پنوار موہرون سنگھ یادو وہاں سے راہ فرار اختیار کی۔ اے سی پی نے بتایا کہ لاری اور گانجہ کو ضبط کرتے ہوئے اسے عدالت میں جمع کرایا گیا۔ عدالت سے لاری حاصل کرنے کیلئے ارجن پنوار موہرون سنگھ یادو اور اس لاری کے اونر رامل لال اور ملزمین آرمور پہنچنے پر پولیس نے انہیں امبیڈ کر چوراستہ پر گرفتار کرلیا۔ اے سی پی نے بتایا کہ اس میں ملوث ایک اور ملزم مفرور ہے۔ انہوں نے اس کیس کی یکسوئی کیلئے بھیمگل سرکل انسپکٹر وینکٹیشورلو، موڑتاڑ متیا راجو، مینڈورا سب انسپکٹر سرینواس اے سی پی نے ان کی ستائش کرتے ہوئے ریوارڈ سے نوازا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button