نیشنل

اشتعال انگیز ریمارکس پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ نونیت رانا کے خلاف حیدرآباد میں کیس درج

حیدرآباد۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ نونیت رانا کے خلاف حیدرآباد کی سائبر آباد پولیس نے کیس درج کر لیا ہے۔

 

حال ہی میں بی جے پی کی خاتون رکن پارلیمنٹ نے کہا تھا کہ کانگریس کو ووٹ دینا مطلب پاکستان کو ووٹ دینا ہے۔ انہوں نے شاد نگر میں ایک انتخابی ریلی کے دوران یہ اشتعال انگیز تبصرہ کیا تھا۔ فلائنگ اسکواڈ ٹیم کے ایک عہدیدار کی شکایت پر یہ کیس درج کیا گیا ہے۔ نونیت رانا نے 8 مئی کو شاد نگر چوراہے پر بی جے پی کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے یہ

 

متنازعہ تبصرہ کیا تھا۔ نونیت رانا مہاراشٹرا کے امراوتی سے بی جے پی کی نمائندگی کرتی ہیں ان کا یہ تبصرہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button