نیشنل

اجیت پوار نے شرد پوار کو ہی این سی پی سربراہ کے عہدے سے ہٹا دیا اور خود بن گئے قومی صدر

ممبئی: مہاراشٹر میں جاری مہا ڈرامہ میں اب ایک اور نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اجیت پوار گروپ نے دعویٰ کیا ہے ہے کہ اجیت پوار نے شرد پوار کو این سی پی سربراہ کے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور خود این سی پی کے قومی صدر بن گئے ہیں۔ ان کے گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ 30 جون کو ممبئی میں نیشنل ایگزیکٹیو کی میٹنگ ہوئی تھی جس میں اس حوالے سے قرارداد منظور کی گئی۔

 

 

 

یہ میٹنگ پرفل پٹیل نے طلب کی تھی۔ جس میں شرد پوار کو این سی پی سربراہ کے عہدے سے ہٹا کر اجیت پوار کو منتخب کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اجیت پوارکے گروپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ میٹنگ میں 31 ایم ایل اے موجود تھے۔ اس کے علاوہ چار ایم ایل سی بھی موجود تھے۔ اسی دوران شرد پوار کے گروپ کے لیڈر انیل دیشمکھ نے کہا کہ 82 سالہ شیر اب بھی زندہ ہے، وہ اب بھی شیر کی طرح لڑ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button