تلنگانہ

اقرا قرات سوسائٹی کا جلسہ _ ایرانی قراء کی شرکت 

قرآن مجید کو تجوید کیساتھ پڑھنے کی تلقین " مولانا جعفرپاشاہ "

حیدرآباد 7- اپریل ( محمد حسام الدین ریاض ) اقراء قراءت سوسائٹی کا سالانہ جلسہ قراءت کلام پاک وتقسیم سیدنا عثمان غنی رضہ وسیدنا بلال رضہ ایوارڈس اردو گھر مغل پورہ حیدرآباد میں زیرنگرانی قاری محمد عبدالقیوم شاکر صدر وبانی آئی کیو ایس منعقد ہوا امیر ملت اسلامیہ حضرت مولانا محمد حُسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ نے اس موقع اپنےصدارتی خطاب میں عامتہ المسلمین کو تلقین کی کہ قرآن مجید کو تجوید کیساتھ پڑھیں انہوں نے کہا کہ قرآن کو صحیح مخارج کیساتھ تلاوت کرنا ضروری ہے ـ مولانا جعفر پاشاہ نے قراء کرام کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے گھروں میں بھی تجوید کیساتھ قرآن کی تلاوت کے ماحول کو فروغ دیں اور تجوید کو عام کریں محلوں میں بھی قرآن مجیدکو تجوید سے پڑھنے کے لئے مہم چلائیں انہوں نے قاری عبدالقیوم شاکر کی خدمات کی بھر پور ستایش کی اور کہا کہ قرآن مجید کو صحت سے پڑھنے کے لئے عوام کو قاری صاحب کی کاوشیں قا بل قدر قابل تقلید ہیں آغا محسن مقدمی ڈپٹی کونسل ایران متعینہ حیدرآباد مہمان خصوصی تھے

 

ایران کے ممتاز عالمی شہرت یافتہ قاری محمد جواد کاشفی نے قرات پیش کر کے سماں باندھ دیا علاوہ ازیں دیگر ایرانی قراء کرام علی خزرجی ‘ احمد سواری ‘ شہاب زھیری ‘ یوسف عیاش نے اسما ءحسنیٰ پیش کیا قاری محمد عبدالواسع بلال معتمداقراء سوسائٹی نے تمام مہمان ایرانی قراء کی شالپوشی کی بانی وصدر اقراقرات سوسائٹی جناب عبدالقیوم شاکر نے ایرانی عالمگیر شہرت یافتہ قاری محمد جواد کاشفی اور دیگر قراء کرام کا خیر مقدم کیا اور بتایاکہ سوسائٹی کی جانب سے تربیت یافتہ قراء کرام دنیا بھر میں پھیلے ہوۓ ہیں انہوں نے فن قراءت سے نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی دلچسپی پر اظہار مسرت کیا

 

انہوں نے بتایا کہ عالمی قراءت کے 25 سے زائد مقابلوں میں اقراقرات سوسائٹی کے تربیت یافتہ قراکرام میں ہندوستان کی نمائندگی کی اور نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں ان ممالک میں سعودی عرب ‘ مصر ‘ ایران ، انڈونیشیا ء ‘ بنگلہ دیش قابل ذکر ہیں انہوں نے کہا کہ شہر اور مختلف مقامات پر سوسائٹی کی 25 سے زائد برانچس کام کررہی ہیں اور 1988ء سے حیدرآباد دکن کی تاریخی مکہ مسجد میں نوجوانوں کو اذان وقرات کی تربیت دی جارہی ہے قاری عبدالقیم شاکر نے بتایاکہ ہراتوارکو مکہ مسجد کے مشاہدہ کے لئے جو بیرونی افراد آتے ہیں وہ بھی بڑے انہماک ودلچسپی کیساتھ قراکرام کو سماعت کرتے ہیں قاری عبدالخالق انظر نے نعت شریف سنائی مقامی قراء کرام قاری محمد عبدالمنان ‘ قاری محمد برکت علی ‘ قاری منیر احمد ‘قاری اعجاز احمد ‘ قاری ذہانت علی کامران اور قاری احمد علی

‘ قاری عبداللہ عبدالوہاب نے قرات سنائی ـ عبدالخالق انظر اور عظمت علی حیدر نے نعت سنائی ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری نے نظامت کی اور تعارفی خطاب میں ایرانی مہمان قراء کا تعارف پیش کرتے ہوۓ بتایا کہ 38 سال سے اقراء قراءت سوسائٹی کی جانب سے جلسہ قرات کلام پاک وتقسیم سید ناعثمان غنی ایوارڈس منعقد کیا جارہا ہے انہوں نے قاری عبدالقیوم شاکر کی مفت دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور بتایا کہ سوسائٹی کی یہ خدمات بڑے ہی منظم اور مؤثر انداز میں جاری ہیں اس موقع پر مولانا شیخ طاہر حُسامی ‘ مولانا محمد غوث محی الدین حسامی ‘ ڈاکٹر اسلام الدین مجاہد سابق اسوسی ایٹ پروفیسر ‘ جناب عمر احمد شفیق معتمد عمومی کل ہند مجلس تعمیر ملت ‘ حافظ وقاری بابا شرف الدین حسامی ‘ جناب محمد حُسام الدین ریاض ‘ قاضی خالد ‘ قاری محمد علی سلیم رکن شوریٰ مجلس تعمیر ملت ‘ قاری عبداللہ صوفیانی ‘ قاری شمس الدین ‘ جناب محمد نعیم ‘ جناب توصیف حسین حسامی ‘ جناب سید ولی اللہ اور دیگر معززین موجود تھے قاری محمد عبدالواسع بلال ‘ حافظ وقاری محمد عبیداللہ مسعود ‘ قاری عبدالخالق انظر ‘ قدرت علی نعمان ‘

ذہانت علی کامران ‘ محمد طٰحہٰ ‘ محمد نعمان طلحہٰ محمد عبدالعاطف ‘ حافظ وقاری محمد حسن صدام ‘ قاری سید غوث یونس ‘ محمد عبدالرافع اور دوسروں نے انتظامات میں حصہ لیا مقابلہ قرات گروپ Aعمر 12تا 18 سال میں عبدالعزیز انس ولد عبدالوحید کو انعام اول ‘ محمد مطہر احمد ولد محمد ارشد احمد کو انعام دوم اور سید عبد البر ولد سید اسد اللہ کو انعام سوم حاصل ہوا – مقابلہ قراءت گروپ B عمر 18 سال میں عبداللہ عبدالوہاب محمد عبدالوہاب کو انعام اول حاصل ہوا حافظ وقاری بابا محی الدین حسامی ولد حافظ وقاری بابا شرف الدین حسامی کو انعام دوم اور محمد برکت علی ولد محمد کرامت علی کو انعام سوم حاصل ہوا مقابلہ اذان گروپ B کے 18 سال سے زائد عمر والے گروپ میں حافظ وقاری بابا محی الدین حسامی ولد حافظ وقاری بابا شرف الدین حسامی کو انعام اول اورمحمد ذاکر پاشاہ ولد محمد عبدالجبارکو انعام دوم اور محمد مسرور احمد ولد حافظ مقبول احمد کو انعام سوم حاصل ہوا مقابلہ اذان گروپ A عمر 12 تا 18 سال گروپ میں محمد ریحان ولد ڈاکٹر محمد یونس کو انعام اول ‘ محمدمجتبیٰ قریشی انس ولد محمد احمد قریشی کو انعام دوم اور شیخ عنایت اللہ رحمانی ولد شیخ جعفر کو انعام سوم حاصل ہوا تمام انعام یافتگان کو ایرانی قاری محمد جواد کاشفی اور علی خزرجی کے ہاتھو ں سند ‘ ایوارڈ اور رقمی انعامات دئے گئے اردو گھر میں نماز مغرب باجماعت ادا کی گئی مولانا شیخ طاہر حسامی نےامامت کی

متعلقہ خبریں

Back to top button