تلنگانہ

کار میں دم گھٹنے سے دو معصوم لڑکیوں کی موت – تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع میں افسوناک واقعہ

تلنگانہ کے رنگا ریڈی ضلع کے دامرگڈہ گاؤں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کار کے اندر دم گھٹنے سے دو معصوم لڑکیوں کی موت  ہوگئی۔ تنیا شری اور ابھینیا شری نامی یہ دونوں لڑکیاں اپنے والدین کے ساتھ نانی کے گھر آئی ہوئی تھیں۔ کھیلتے کھیلتے وہ گھر کے سامنے کھڑی کار میں چلی گئیں۔ جیسے ہی وہ کار میں داخل ہوئیں، دروازے لاک ہوگئے اور وہ باہر نہ نکل سکیں۔

 

کچھ دیر بعد کار کے اندر ہوا کی کمی کے باعث دونوں لڑکیاں بے ہوش ہوگئیں اور پھر دم گھٹنے سے ان کی موت واقع ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ لڑکیاں باہر آواز دینے کی کوشش کرتی رہیں لیکن ان کی آواز کسی کو سنائی نہ دی۔

 

بڑے بھی اس دوران لڑکیوں کو بھول گئے۔ جب کافی دیر تک وہ واپس نہ آئیں تو گھر والوں نے تلاش شروع کی۔ کار کے پاس جا کر دیکھا تو دونوں لڑکیاں بے حس و حرکت پڑی تھیں۔

 

انہیں فوری طور پر چیوڑلہ  کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا گیا، لیکن ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ دم گھٹنے سے پہلے ہی فوت ہو چکی تھیں۔ واقعے سے علاقہ میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button