زمینوں کے رجسٹریشن کے لئے بھو بھارتی پورٹل کا چیف منسٹر ریونت ریڈی کے ہاتھوں افتتاح

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے حیدرآباد کے شلپا کلا ویدیکا میں اس پورٹل کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا، وزیر مال پی سرینواس ریڈی اور کئی دیگر وزرا بھی موجود تھے
ریاستی حکومت کی جانب سے سرکاری اور خانگی اراضیات کے ریکارڈ کو محفوظ کرنے کے لئے تیار کردہ ’بھوبھارتی‘ پورٹل اب باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے
ابتدائی طور پر یہ پورٹل ریاست کے چار منڈلوں میں آزمائشی بنیادوں پر شروع کیا جا رہا ہے،
جن میں مڈدور (ضلع نارائن پیٹ)، لنگم پیٹ (آصف آباد )، وینکٹاپور (ملوگو) اور نیلکونڈاپلی (کھمم) شامل ہیں۔ حکومت کا منصوبہ ہے کہ 2 جون تک یہ پورٹل ریاست بھر میں مکمل طور پر نافذ کیا جائے چیف منسٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے
کہ عوام سے ملنے والی تجاویز کی روشنی میں ضروری تبدیلیاں کی جائیں تاکہ اسے زیادہ مفید بنایا جا سکے۔ عوام کی رائے کی بنیاد پر اس پورٹل کو وقتاً فوقتاً اپڈیٹ کیا جائے گا۔