جرائم و حادثات

حیدرآباد میں ہدایت نامی نوجوان کے قتل کا معمہ حل۔ خاتون سمیت دو ملزمین گرفتار

حیدرآباد۔ خلیج ملک سے حال ہی میں حیدرآباد واپس ہونے والے نوجوان ہدایت علی کے قتل کے معاملے میں پولیس نے خاتون سمیت دو ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ نارسنگی پولیس نے بتایا کہ 29 جون کو چھوٹا بازار گولکنڈہ کے رہنے والے ہدایت علی کا شہر کے مضافات میں واقع منچی ریولا موضع کے ایک وینچر میں خنجروں سے حملہ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

 

نوجوان عید کے لیے وطن واپس ہوا تھا۔ پولیس نے قتل کی اس معاملے میں سیما بیگم اور عامر نامی دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ عامر اور سیما کے درمیان تعلقات قائم تھے، سیما مقتول کی پڑوسن بتائی گئی ہے، ہدایت علی پر الزام ہے کہ وہ سیما کا فون نمبر حاصل کر کے خاتون سے بات چیت کی کوشش میں تھا جس پر عامر اور سیما نے مل کر ہدایت علی کو راستے سے ہٹا دینے کا منصوبہ بنایا۔ 29 جون کو خاتون ہدایت علی کے ساتھ وینچر روانہ ہوئی

 

جہاں پہلے سے ہی منصوبہ بند طریقے سے عامر خنجر لے کر موجود تھا اس نے بحث تکرار کے بعد ہدایت پر حملہ کر کے اس کا قتل کر دیا۔

اسی دوران ہدایت کے والد نے بتایا کہ ان کے بیٹے کا رسم 22 جون کو ہوا تھا اور وہ 30 جون کو سعودی عرب روانہ ہونے والے تھے لیکن اس سے ایک دن قبل ان کے بیٹے کا قتل کردیا گیا۔انہوں نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ ان کے بیٹے کا قتل کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا دلوائیں

متعلقہ خبریں

Back to top button