تلنگانہ

ریاگنگ سے خودکشی کی کوشش کرنے والی پی جی میڈیکل طالبہ پریتی کی حالت تشویشناک

حیدرآباد _ 23 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ کے  ورنگل میں واقع کاکتیہ میڈیکل کالج میں سینئر طالب علم کے ریاگنگ کی وجہ سے خودکشی کی کوشش کرنے والی پی جی میڈیکل طالبہ کی حالت تشویشناک ہے اسے حیدرآباد کے نمس ہاسپٹل میں علاج کیا جارہا ہے

 

پریتی نامی پی جی کی طالبہ کے والد نے الزام لگایا کہ گزشتہ کئی دنوں سے پریتی کو سیف نامی سینر طالب علم ریاگنگ کررہا تھا جس کی وجہ سے ان کی بیٹی نے خودکشی کی کوشش کی ۔ پریتی کی خودکشی کی کوشش کے خلاف آج بی جے پی اور دیگر طلبہ تنظیموں نے ریاگنگ کرنے والے طالب علم سیف کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

اسی دوران گورنر تملائی سائی سوندراراجن نے نمس ہاسپٹل پہنچ کر پریتی کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور ریاگنگ کرنے والے کے خلاف کارروائی کرنے کی پولیس کو ہدایت دی۔

ادھر حکومت نے پریتی کی خودکشی کی کوشش کے معاملہ کی جانچ کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ ورنگل ایم جی ایم اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ چندر شیکھر نے چار پروفیسرس پر مشتمل ایک کمیٹی کی تشکیل عمل میں لائی ہے۔ کمیٹی کی رپورٹ ڈائرکٹوریٹ آف میڈیکل ایجوکیشن (ڈی ایم ای) رمیش ریڈی کو پیش کی جائے گی۔دوسری جانب رمیش ریڈی نے نمس میں زیر علاج اس میڈیکل طالبہ کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ کاکتیہ میڈیکل کالج میں کوئی ریاگنگ نہیں ہوئی۔ بتایاجاتا ہے کہ پی جی میڈیکل کے ایک طالب علم کی ہراسانی پر اس طالبہ نے انجکشن لیتے ہوئے خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی

بتایا جاتا ہے کہ پریتی کو ہراساں کرنے والے سیف کو ورنگل پولیس نے حراست میں لے لیا اور اس کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button