تلنگانہ

کریم نگر کے ایل ایم ڈی میں مچھلیاں پکڑنے کے دوران چچا اور بھتیجہ جاں بحق

:کریم نگر ضلع کے تِماپور منڈل کے الگنور کے قریب واقع ایل ایم ڈی ذخیرہ آب میں چہارشنبہ کے روز مچھلیاں پکڑنے کے دوران دو افراد غرق ہوکر جاں بحق ہو گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق کریم نگر کے رہائشی 52 سالہ سید فیروز اپنے بھتیجے 20 سالہ سید رضوان کے ساتھ اج صبح ایل ایم ڈی ریزروائر میں مچھلی کے شکار کے لیے گئے تھے۔ شکار کے دوران اچانک رضوان پانی میں گر کر ڈوبنے لگا، اُسے بچانے کے لیے فیروز بھی پانی میں کود پڑے لیکن دونوں ہی پانی میں ڈوب گئے

 

۔ مقامی افراد نے انہیں بچانے کی کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہ ہو سکے۔ بعد ازاں دونوں کی نعشیں نکالی گئیں اور پولیس نے اُن کے افرادِ خاندان کو اطلاع دی۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے کریم نگر سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔

Oplus_16908288

متعلقہ خبریں

Back to top button