تلنگانہ

حیدرآباد کے پرانے شہر میں راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا _ تصویری جھلکیاں

کانگریس قائد راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاتراپرانا شہرحیدرآباد کے مختلف علاقوں سے گزرتے ہوئے نکلس روڈ پہنچی جہاں رات میں کارنر میٹنگ منعقد ہوئی ۔ آج صبح راہل گاندھی نے شمس آباد سے اس یاترا کا آغاز کیا۔ یہ یاترا صبح 9 بجے شہر حیدرآباد کے آرام گھر پہنچی۔ شمس آباد سے شروع بھارت جوڑو یاترا کے موقع پر کانگریس پارٹی کے لیڈروں نے جگہ جگہ خیرمقدمی اسٹیج بناتے ہوئے راہل گاندھی کی اس یاترا کا استقبال کرتے دیکھے گئے۔اس یاترا کے سلسلہ میں زبردست انتظامات کیے گئے تھے۔ راہل گاندھی جوش و خروش سے بھارت جوڑو یاترا کررہے ہیں۔

 

شام 4 بجے کے بعد یاترا چارمینار پہنچی جہاں راہول گاندھی نے سدبھاونا یاترا کے یادگار ستون پر قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر کانگریس قائدین ریونت ریڈی، محمد علی شبیر،  شیخ عبداللہ سہیل،  سمیر ولی اللہ، نظام الدین اور دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button