سکندرآباد آتشزدگی واقعہ ۔ متاثرہ عمارت کو آج منہدم کردیا جائے گا
حیدرآباد: سکندرآباد نلہ گٹہ علاقہ میں آتشزدگی سے متاثرہ عمارت کو آج منہدم کردیا جائے گا۔ شہ پہر 4 بجے انہدامی کاروائی شروع ہوگی۔ اس عمارت کو ارد گرد کی عمارتوں کو کوئی خطرہ لاحق ہوئے بغیر ہائیڈرولک کریشر ڈیمالیشن طریقہ سے منہدم کیا جائے گا۔ہائیڈرولک کریشر مشین کی خاصیت یہ ہے کہ عمارت ایک طرف نہیں جھکتی اور منہدم ہوجاتی ہے ۔ انہدام کے عمل کے ایک حصے کے طور پر بدھ کو ٹینڈرش کا عمل مکمل کیا گیا۔ 33.86 لاکھ روپے کی تخمینہ لاگت سے ٹینڈر طلب کیا گیا تھا اور شہر میں واقع ایس کے مالو ایجنسی کو یہ کامسونپاگیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ آتشزدگی سے متاثرہ دکن مال کی عمارت کو ایک ہفتے سے دس دن کے اندر مکمل طور پر گرا دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ آگ لگنے کے بعد سے عمارت میں پھنس جانےوال ایک شخص کے باقیات دستیاب ہوئے جبکہ دیگر دو ہنوز لاپتہ ہیں۔
On Thursday morning, a fire broke out in a complex of commercial buildings in Nallagutta, Secunderabad, leaving one person dead and six others trapped on the building's top floor… pic.twitter.com/P1Vb2a2Nfo
— Mohd Lateef Babla (@lateefbabla) January 19, 2023