حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلوں کا رنگا رنگ آغاز – چیف منسٹر ریونت ریڈی اور دیگر شخصیات کی شرکت

حیدرآباد میں مس ورلڈ 2025 مقابلوں کا رنگا رنگ آغاز ہوا۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اس بین الاقوامی ایونٹ کا رسمی افتتاح کیا۔ اس موقع پر تلنگانہ کی روایتی ثقافتی فنون اور مقابلہ کنندگان کی مغربی فنون کے حسین امتزاج نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔ افتتاحی اعلان مس ورلڈ کی سی ای او جولیا مورلے اور چیف منسٹر نے مشترکہ طور پر کیا۔
تقریب میں دنیا کے 110 ممالک سے آئی ہوئی حسینائیں ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں۔ مس انڈیا نندنی گپتا نے ترنگے کے ساتھ اختتامی مارچ کر کے سامعین کو محظوظ کیا۔ سرحدوں پر تعینات بھارتی فوجیوں کے حوصلے اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے منتظمین نے انہیں سیلوٹ کیا۔
تلنگانہ کی ثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے لمباڑا فنکاروں کا ڈھول و رقص خاص توجہ کا مرکز رہا۔ منتظمین نے اسے دنیا کا قدیم اور منفرد فن قرار دیا
۔ اس موقع پر وزیر جُوپلی کرشنا راؤ، سرکاری مشیران، کارپوریشن چیرمینز، عوامی نمائندے اور اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔