نیشنل
بھارت میں اس سال27مئی کو ہی جنوب مغربی مانسون

نئی دہلی: بھارت میں اس سال جنوب مغربی مانسون یکم جون سے پہلے ہی داخل ہونے والا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، مانسون 27 مئی کو کیرالا کے ساحل سے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے، جو معمول سے پانچ دن قبل ہے۔ پچھلے سال یہ 30 مئی کو آیا تھا، 2023 میں 8 جون اور 2022 میں 29 مئی کو داخل ہوا تھا۔
محکمہ موسمیات نے اس سیزن میں معمول سے زیادہ بارش ہونے کی امید ظاہر کی ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ "ایل نینو” جیسی خشک سالی کی صورت حال کا امکان کم ہے۔ بھارت میں 52 فیصد زرعی زمین بارش پر انحصار کرتی ہے،
جو کل زرعی پیداوار کا 40 فیصد حصہ فراہم کرتی ہے۔ مانسون کا وقت پر اور بہتر ہونا ملک کی غذائی تحفظ، معاشی استحکام، پینے کے پانی، برقی پیداوار اور جی ڈی پی میں 18.2 فیصد حصہ داری کے لحاظ سے نہایت اہم سمجھا جاتا ہے۔