تلنگانہ
تلنگانہ پوچم پہاڑ سے چھوڑا جارہا ہے پانی

نظام آباد۔ ریاست تلنگانہ نظام آباد ضلع میں واقع سری رام ساگر پراجکٹ جو کہ پوچم پاڑ پراجکٹ کے نام سے مشہور ہے اس کی سطح آب میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
مہاراشٹرا اور بالائی علاقوں میں ہورہی شدید بارش سے ذخیرہ آب کی سطح تقریباً مکمل ہوگئی، اس کے پیش نظر سری رام ساگر پراجکٹ کے 16 دروازے کھول کر پانی نشینی علاقوں میں چھوڑا جارہا ہے۔
پراجکٹ میں پانی کا بہاؤ 75 ہزار 881 کیوسک ہے اور اخراج 75 ہزار 881 کیوسک درج کیا گیا ہے۔