تلنگانہ
کے سی آر کو ہرا کر آج ہم کافی شرمندہ اور نادم ہیں _ موسی ندی کے اطراف مکانات کو منہدم کرنے کے خلاف خواتین برہم

حیدرآباد _ 26 ستمبر ( اردولیکس) حیدرآباد کے موسی ندی کے اطراف تعمیر مکانات کو منہدم کرنے کی نوٹس جاری کرنے پر چند برقعہ پوش خواتین نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے
ایک خاتون نے مکان منہدم کرنے کی نوٹس پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابق بی آر ایس حکومت کافی اچھی تھی موجودہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کے مقابلے میں سابق چیف منسٹر کے سی آر کافی اچھے تھے وہ کبھی بھی غریبوں کو پریشان نہیں کئے۔ موجود چیف منسٹر ریونت ریڈی غریبوں کی بددعا لے رہے ہیں
خاتون نے کہا کہ کے سی آر کو ہرا کر آج ہم کافی شرمندہ اور نادم ہیں ایک اور خاتون نے کہا کہ لاکھوں روپے لگا کر ہم نے 17 سال قبل مکان تعمیر کیا تھا اب موسی ندی کی صفائی کے نام پر اس کو منہدم کرنا مناسب عمل نہیں ہے ہم ترقی کے مخالف نہیں ہے لیکن غریبوں کے مکانات توڑ کر ترقی دینا اچھی بات نہیں