اسپشل اسٹوری

سعودی عرب سے پیار ہے” ایک نوعمر بچہ جو انڈیا میں بھی یوم الوطنی منانا نہیں بھولا

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب/ہندوستان مین کروڑون بچے/افراد ہین جن کے دستاویز مین مقام پیدائش “سعودی عرب” لکھاہے۔ سعودی یوم الوطنی کے حوالے سے ایسے ہی ایک بچے کی کھانی سامنے آئی جو اس طرح ہے۔  ایک انڈین یتیم ماہر نامی بچہ سعودی عرب میں میں گزرے ماہ و سال کو تاحال فراموش نہ کرسکا۔ واپس جانے کے بعد بھی یوم اوطنی (سعودی قومی دن) منانا نہ بھولا۔

 

سبق نیوز کے مطابق نوعمر ماہر اپنے والدین کے ہمراہ دمام میں مقیم تھا جہاں اس نے آنکھ کھولی اور پروان چڑھا۔والد کے انتقال کے بعد ماہر کو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ وطن لوٹنا پڑا۔یوم الوطنی کے موقع پرماہر نے مملکت سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے قومی گیت ریکارڈ کیا۔ اس کا کہنا تھا مجھے سعودی عرب سے پیار ہے، میں یہاں پیدا ہوا اور ابتدائی تعلیم حاصل کی۔

 

مملکت سے میری بہت سی خوشگوار یادیں وابستہ ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔ سعودی عرب میرے لیے دوسرا گھر ہے۔انڈین بچے نے مملکت سے اپنی محبت کا اظہار قومی گیت گا کرکیا جسے اس نے مملکت میں اپنے دوستوں کے ساتھ شیئرکیا۔ماہر کا کہنا تھا کہ ایک نہ ایک دن میں دوبارہ دیار حرمین کےلیے جاؤنگا جہان میری یادیں آج بھی تازہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button