تلنگانہ
سونیا گاندھی نہیں ہوتی تو 100 کے سی آر بھی تلنگانہ نہیں بنا سکتے: پونم پربھاکر

ہنمکنڈہ: اگر سونیا گاندھی نہیں ہوتی تو 100 کے سی آر کے ذریعہ بھی تشکیل تلنگانہ ممکن نہیں ہوتا۔ یہ ریمارکس ریاستی وزیر پونم پربھاکر نے بی آر ایس سربراہ کی جانب سے کی گئی تنقیدوں پر کئے۔ کے سی آر کے ریمارکس کے
خلاف ضلع میں کانگریس کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس احتجاجی مظاہرہ میں ریاستی وزیر نے شرکت کی۔ اس موقع پر سونیا گاندھی کی تصویر کو دودھ سے نہلایا گیا۔ ریاستی وزیر نے کہا کہ کے سی آر کو اپنے اس بیان سے
دستبردار ہونا چاہئے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ تلنگانہ کی نمبر ون ویلن کانگریس پارٹی ہے۔ ریاستی وزیر نے یہ بھی یاد دلایا کہ یو پی اے اتحادی جماعتوں کو قائل کرنے میں تلنگانہ کے ارکان اسمبلی اور پارلیمنٹ کے اراکین کی مشکلات
کے باوجود سونیا گاندھی نے تلنگانہ کے قیام میں تعاون کیا۔