تلنگانہ
کے سی آر نے خزانہ خالی کردیا: چیف منسٹر تلنگانہ

حیدرآباد: بی آر ایس کی یوم تاسیس کی تقریب کے دوران بی آر ایس سربراہ کی جانب سے کئے گئے ریمارکس پر تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے شدید ردعمل کا اظہار کیا اور کے سی آر کے خطاب کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں
نے کہا کہ یہ خطاب انتقامی ذہنیت سے بھرا ہوا تھا۔ریونت ریڈی نے کہا "کے سی آر سرکاری خزانے کو خالی کر کے ہماری طرف بے بنیاد الزامات عائد کر رہے ہیں۔ بی آر ایس پر عوام کا اعتماد اب ختم ہو چکا ہے۔ کے سی آر نے اپنے خطاب
میں عدم تحفظ اور پریشانی کا اظہار کیا۔ ان کا خطاب نہایت مبہم اور غیر واضح تھا۔ریونت ریڈی نے کہا کہ کے سی آر اور مودی حالات کے مطابق اپنی باتیں بدلتے رہتے ہیں، ملک کو اندرا گاندھی جیسے رہنما کی ضرورت ہے جو سچے معنوں
میں قوم کی قیادت کر سکے۔”