مبارکباد

سینئر صحافی ڈاکٹر حافظ سید معظم علی رح کی نبیری کی شادی خانہ آبادی

سینئر صحافی ڈاکٹر حافظ سید معظم علی رح کی نبیری کی شادی خانہ آبادی

 

ضلع نظام آباد کے سینئر صحافی ڈاکٹر حافظ سید معظم علی ،بانی ایڈیٹر ہفتہ روزہ فکر جمہور نظام آباد کی نبیری و دختر جناب سید عثمان علی شوکت جرنلسٹ کا نکاح بروز منگل بعد نماز عصر جامع مسجد مرکز نظام آباد میں جناب سید اسحاق احمد الیکٹریکل کنٹراکٹر کے فرزند جناب سید عامر احمد حالمقیم جبیل سعودی عرب سے الحمدللہ انجام پایا حضرت مولانا محمد الیاس قاسمی نائب امام و خطیب جامع مسجد نظام آباد مرکز نے خطبہ نکاح پڑہایا موروثی قاضی جناب محمد مجتبی علی نے ایجاب و قبول کروائے اور آخر میں عاقدین کے زندگی میں خیر و برکت اور عامتہ المسلمین کے لیے خیر اور بھلائیوں کی دعائیں کی گئی

 

جس میں علماء حفاظ ائمہ مساجد سیاسی سماجی مذہبی قائدین تاجرین مختلف محکموں کے عہدہ داران کے علاوہ تلنگانہ میناریٹی کمیشن کے چیئرمین طارق انصاری، سید عبدالعلیم سابقہ چیئرمین تلنگانہ ریڈ کو، ڈاکٹر محمد ساجد معراج سرپرست ٹی یو ڈبلیو جے یو ، محمد عبدالقدوس سینئر کانگریس لیڈر و سیاسی، سماجی، مذہبی قائدین وکلاء، صحافیوں (پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں) ، کارپوریٹرز و اہم شخصیات ،معززین دوست احباب و رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے جانبین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا

 

اس موقع پر جناب سید یعقوب علی ین آر آئی و جناب سید یاسین علی ایڈیٹر روزنامہ انوار دکن نظام اباد کی قیادت میں سید شجاعت علی، سید محمد علی، تمام مہمانوں کا اے آر آر فنکشن ہال بودھن روڈ نظام آباد پر استقبال کے بعد ضیافت کی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button