تلنگانہ

پوری گلے میں پھنسنے سے نوجوان کی موت – تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں افسوسناک واقعہ

پوری گلے میں پھنسنے سے نوجوان کی موت – محبوب نگر میں افسوسناک واقعہ

 

محبوب نگر ضلع کے راجاپور منڈل کے تیروملاپور گاؤں میں اتوار کے دن ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں پوری گلے میں پھنس جانے کی وجہ سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔

 

تفصیلات کے مطابق، خانہ پور گاؤں سے تعلق رکھنے والا 25 سالہ بیگاری کمار، تیروملاپور کے رامریڈی کے قریب کھیتوں میں مزدور کے طور پر کام کر رہا تھا۔ آج دوپہر کے وقت وہ اپنے ساتھ لائی ہوئی پوری کھا رہا تھا۔ جب وہ تیسری پوری کھا رہا تھا، اسی دوران پوری اس کے گلے میں پھنس گئی، جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

 

اس  واقعہ سے مقامی افراد میں افسوس اور غم کی لہر دوڑ گئی

متعلقہ خبریں

Back to top button