تلنگانہ

کپڑے خریدنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے نوجوان کی موت _ حیدرآباد میں افسوسناک واقعہ

حیدرآباد _ 2 اکتوبر ( اردولیکس) حیدرآباد کے ایک کپڑوں کے شو روم میں کپڑوں کی خریدی کے دوران ایک نوجوان کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔ یہ واقعہ جاکی شو روم میں کپڑے خریدنے کے دوران  پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد  کے کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ کالونی کے پرگتی نگر کے قریب ایک جاکی شو روم میں کپڑے خریدنے کے دوران کلال پروین گوڑ (37) نامی نوجوان دل کا دورہ پڑنے سے گر گیا اور اس کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا

متعلقہ خبریں

Back to top button