تلنگانہ

حیدرآباد میں سڑک پر کرنسی نوٹ اڑانے والا یو ٹیوبر گرفتار

حیدرآباد: سر عام ہوا میں نوٹ اچھالنے والے نوجوان یو ٹیوبر کو حیدرآباد کی کوکٹ پلی پولیس نے گرفتارکرلیا۔ واضح رہے کہ کوکٹ پلی علاقے میں ایک یوٹیوبر اور انسٹاگرامر نے سڑک پر ٹریفک کے بیچ میں کرنسی نوٹوں کو اڑاتے ہوئے سوشل میڈیا کیلئے ریل بنائی تھی۔

 

سڑک سے گزرنے والے کچھ لوگ پیسے لینے کے لیے وہاں جمع ہوئے۔ بتایا جاتا ہے کہ یوٹیوبر نے 100 روپے کے کرنسی نوٹوں کو سڑک پر اڑایا یہ رقم قریب 50 ہزارروپئے بتائی گئی ہے۔ اس کے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے جس کے بعد شہریوں نے پولیس سے اس نوجوان کے خلاف کاروائی کی خواہش کی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے یو ٹیوبر کے خلاف مقدمہ درج کرکے

 

آج اسے گرفتارکرلیا۔ یہ کاروائی کوکٹ پولی پولیس نے انجام دی۔ ملزم یو ٹیوبر کی شناخت 23 سالہ ومشی کے طورپرکی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button