تلنگانہ

چھ سالہ لڑکی کی ہارٹ اٹیک سے موت – حیدراباد میں واقعہ

حیدرآباد کے پوپل گوڑہ میں 6 سالہ لڑکی کی ہارٹ اٹیک سے موت ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے ضلع جنگاؤں کے اسٹیشن گھن پور منڈل کے کوٹّہ پلی گاؤں سے تعلق رکھنے والے گووند اشوک اور انوشا میاں بیوی کے چار بچے ہیں  دو بیٹیاں اور دو بیٹے۔ روزگار کی تلاش میں یہ خاندان حیدرآباد آ کر محنت مزدوری کر رہا تھا۔

 

ان کی دوسری بیٹی چھ سالہ مِدھن  نے ہفتہ کی رات سینے میں درد کی شکایت کی اور بے ہوشی کی حالت میں چلی گئی۔ والدین فوراً اسے ہاسپٹل لے گئے، مگر علاج کے دوران ہی وہ دم توڑ گئی۔

 

ڈاکٹروں کے مطابق، بچی کی موت دل کا دورہ پڑنے (ہارٹ اٹیک) کے باعث ہوئی ہے۔ اس واقعہ کے بعد گھر والوں پر سکتہ طاری ہوگیا۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button