جنرل نیوز

کانگریس کو خدمت کا موقع دیں _ مرکز اور ریاست میں برسراقتدار لائیں: محمد امتیاز

حیدرآباد ۔ 13 نومبر / سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی محمد امتیاز نے کہا کہ کانگریس عوام کی پارٹی ہے اور عوام کی خدمت اس کا نصب العین ہے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں بتایا کہ کانگریس ایک قدیم ترین جماعت ہے اور اسے ہندوستان کو آزادی دلانے کا اعزاز حاصل ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ کانگریس کی وجہہ سے ہی آج ہم آزادی کی فضا میں سانس لے رہے ہیں۔

 

محمد امتیاز نے بتایا کہ نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی دور حکومت میں سکیولر ہندوستان  کے مختلف حصوں میں فرقہ پرستی کا ماحول پیدا کر دیا گیا ہے جس کے باعث سکیولر ہندوستانی کافی پریشان و فکر مند ہیں۔ وقت کا تقاضہ ہے کہ ملک میں فرقہ پرستی کے خلاف جنگ چھیڑی جائے اور یہ کام صرف اور صرف کانگریس کر سکتی ہے۔

 

سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے عوام سے پُر زور اپیل کی کہ وہ کانگریس کو مرکز اور ریاست میں برسراقتدار لائیں تا کہ ملک میں پھر سے امن وسکون اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا پیدا ہو سکے اور ہندوستان کا سکیولرا میسج بحال ہو سکے۔ کانگریس کو عوام کی خدمت کا موقع دیا جانا چاہئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button