جنرل نیوز

صفا بیت المال ایجوکیشنل ویلفرٹرسٹ شاخ بھینسیہ کی مسلسل کوشیشوں پرلمبا کےاسکول کی دوبارہ کشادگی

بھینسیہ (نامہ نگارافروزخان)بھینسیہ ڈیوثزن کے موضوع ( لمبا کے) منڈل کنٹالا میں واقع اردو میڈیم اسکول جہاں پرایک خواتین ٹیچر اپنی خدمت انجام دے رہی تھی، لیکن اس ٹیچر کی لاپروہی اور عدم دلچسپی سے اس اسکول میں تعلیم حاصل کررہے اردو میڈیم کے 20 طلباء و طالبات کی تعلیم بے حد متاثر ہوگئ تھی۔طلباء کو مجبور حالات میں دوسرے میڈیم میں داخلہ لینا پڑا جس سے اردو میڈیم اسکول مکمل بند ہوچکا تھا۔جیسے ہی اس بات کی اطلاع بھینسیہ شہرکےصفا بیت المال ایجوکیشنل ویلفرٹرسٹ کےذمےداروں کوملی انھوں نے لمبا کے اسکول کا دورہ کرتےہوئے تمام صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے اس سلسلے میں نرمل ڈی ای او رویندرریڈی سے ملاقات کرتےہوئے تمام صورتحال سے واقف کروایا اور کہاکہ کسی ٹیچرکا تقررعمل میں لاتے ہوئے دوبارہ اس اسکول کی کشیدگی عمل میں لا‌ئی جائے۔ بارہا صفا کی نمائندگیوں کےباوجود نرمل ڈسٹرکٹ آفیسرنے توجہ دیتے ہوئے اطہر احمد عرف بشیر جو (ایم پی پی ایس ) اویسی نگر بھینسہ پر خدمات انجام دے رہے تھے انہیں ورک ارجسیمنٹ( لمبا کے ) روانہ کیا گیا۔ اس بات کی اطلاع پر لمبا کے کے ذمہ داران وہ اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین سید عظیم نے معلم اطہر احمد کے تقرر کی خوشی میں معلم وسرپنچ آنندروا پٹیل کی شال پوشی کی۔اردومیڈیم اسکول کی دوبارہ کشدگی اورٹیچرکے تقررعمل میں لانے پر طلباءکا دوبارہ اردو میڈیم میں داخلہ کروایاگیا۔ اس موقع پر صفا بھینسہ کی جانب سے طلباء میں نوٹ بکس وہ قلموں کی تقسیم عمل میں آئی۔واضع رہیے کہ ایسے بہت سے اردومیڈیم اسکول ایسے غیرذمہ دار ٹیچروں کی وجہہ سے بندہوگئے ہیں۔جس سے ایک طرف طلباء کاناقابل تلافی نقصان ہورہا ہےتودوسری طرف اردومیڈیم اسکولوں کا صفایا ہہورہا ہے۔لہذاایسے حالات میں ضرورت ہیکہ محکمہ تعلیم کےاعلی ذمہ دار اردومیڈیم اسکولوں کی جانب توجہ دیتےہوئے غیرذمہ دار، لاپرواہ ٹیچروں کو معطل کرتےہوئے طلباء کےمستقبل کوتباہ ہونےسے بچائیں۔اس موقع پر H.M گریناتھ سید محبوب ابراہیم صاحب اولہ صدر یونس صفا بیت المال ذمہ دار حافظ منیر خدام اطہر الدین مفتی عرفان شیخ عرفان و دیگر موجود تھے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button