نیشنل

مدینہ کے قریب خوفناک سڑک حادثہ میں رائچور اور گلبرگہ کے 6 عمرہ زائرین جاں بحق

جدہ، 22 فروری ( عرفان محمد) ہندوستان سے تعلق رکھنے والے 6 عمرہ زائرین سمیت کل 8 افراد ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہو گئے جب منگل کی رات مدینہ منورہ لے جانے والی بس ایک ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ یہ افسوسناک حادثہ مدینہ منورہ سے تقریباً 150 کلومیٹر دور پیش آیا۔

 

مرنے والے تمام چھ افراد کا تعلق کرناٹک کے علاقے گلبرگہ سے ہے  اور وہ مکہ سے مدینہ جا رہے تھے۔ مرنے والوں کی شناخت شافد حسین ، بے بی جان ، سراج بیگم ، شفا  کے نام سے ہوئی ہے، سبھی کا تعلق رائچور ضلع سے تھا۔ جبکہ محمد زین الدین اور ریحانہ بیگم دونوں کا تعلق گلبرگہ ضلع سے تھا۔

 

تمام زخمیوں کو سعودی کریسنٹ، سول ڈیفنس اور ایمرجنسی میڈیکل ایمبولینس ٹیموں نے مدینہ شہر کے اسپتالوں میں منتقل کیا۔ بھارتی قونصلیٹ کے اہلکار بھی سوگوار خاندانوں سے رابطے میں ہیں۔ گلبرگہ ویلفیئر سوسائٹی کے ناصر قریشی نے کہا کہ سعودی عرب میں کرناٹکا این آر آئی تنظیموں میں سے ایک، رضاکار تنظیم زخمی زائرین کی مدد کرنے اور جاں بحق ہونے والوں کی تدفین کے لیے قانونی طریقہ کار مکمل کرنے کے لیے مدینہ شہر پہنچ گئے ہیں ابتدائی معلومات کے مطابق، دیگر دو مرنے والے ڈرائیور تھے اور دوسرا ایک ٹور گروپ کا کیٹرنگ ملازم تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button