تلنگانہ

تلنگانہ میں بی جے پی ختم ہوگئی ، اصل مقابلہ کانگریس اور بی آر ایس کے درمیان ہوگا : راہول گاندھی

کھمم  _ کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ چند دن قبل تک تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات کے بارے میں یہ کہا جارہا تھا کہ یہاں سہ رخی مقابلہ بی آر ایس، کانگریس اور بی جے پی کے درمیان ہوگا لیکن موجودہ صورتحال بالکل الگ ہیں

 

۔ یہاں صرف بدعنوان بی آر ایس حکومت اور کانگریس کے درمیان راست مقابلہ ہوگا۔ تلنگانہ میں بی جے پی مکمل طور پر ختم ہوگئی۔ بی جے پی کا حال ہائی وے پر چلنے والی گاڑی کے 4 پہیوں کا اچانک پنکچر ہوجانا ہے۔ راہول گاندھی نے بی آر ایس پارٹی کو بی جے پی کی بی ٹیم قراردیا۔

 

انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور بی آر ایس اندرونی طور پر ملے ہوئے ہیں۔ اس بات کا واضح ثبوت یہ ہے کہ چندرشیکھرراو حکومت کی بدعنوانیوں کا مکمل علم ہونے کے باوجود مرکز کی مودی حکومت ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button