تلنگانہ

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈرشن عادل آباد یونٹ کا قیام

عادل آباد: تلنگانہ اردو ور کنگ جر نلسٹ فیڈریشن شاخ ضلع عادل آباد صدر کی حیثیت سے جناب محمد شاہد احمد توکل اسٹاف رپورٹر روز نامہ اعتماد کو متفق رائے سے منتخب کیا گیا۔ ہفتہ کے روز عادل آباد شہر مستقر کے سنٹرل گارڈن فنکشن ہال میں اعجاز احمد خان ریاستی نائب صدر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن کی صدارت میں اجلاس بضمن قیام عادل آباد یونٹ منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں عبدلجمیل ریاستی آرگنائزنگ سکریٹری تلنگانہ اردو ور کنگ جرنلسٹ فیڈریشن نے بحیثیت مہمان اعزازی شرکت کی۔

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے ریاستی صدریم اے ماجد ، نائب صدر حبیب علی الجیلانی ، اور جنرل سکرٹری سید غوث محی الدین کی ہدایت کے مطابق، ضلع عادل آباد میں فیڈریشن کی رکنیت سازی اور تشکیل جدید کے ضمن میں منعقدہ اجلاس میں اردو اخبارات، الکٹرانک میڈیا اور تلگو اخبارات سے وابستہ مسلم صحافیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن شاخ ضلع عادل آباد کی نئی باڈی کی تشکیل، ریاستی نائب صدر اور ریاستی آرگنائزنگ سکریٹری و دیگر ذمہ داران کی نگرانی میں، سب کی رائے و مشورہ سے عمل میں لائی گئی ۔ جس میں محبوب خان اسٹاف رپورٹر روز نامہ سیاست اور حمید اللہ انور اسٹاف رپورٹر روز نامہ رہنمائے دکن کی زیر سرپرستی میں جناب شاہد احمد توکل اسٹاف رپورٹر روز نامہ اعتماد کو متفق رائے سے بحیثیت ضلع صدر منتخب کیا گیا۔

اس موقع پر ضلع نرمل کے سینئر صحافی جناب جاوید ساحل بھی موجود تھے۔ اسی طرح نائب صدور محمد آصف الدین،عقیل احمد اٹنور، جنرل سیکریٹری خضر احمد یافعی، جوائنٹ سیکریٹری محمد محسن، اشفاق احمد، شیخ محمود، محمد ذاکر، شیخ سلمان، پاشا صاحب، خازن محمد عصمت علی، آرگنائزنگ سکریٹری عمیم شریف، اور شیخ اسماعیل اسٹاف رپورٹر دکن ویشن، محمد شفیع، مرزا موسیٰ بیگ، حافظ نذیر احمد، عبدلرقیب یافعی، محمد معیز، بیگ صاحب، سمیر احمد، شیخ نصیر، عمر فاروق کو اراکین کے طور پرمتفق رائے سے منتخب کیا گیا۔

اس موقع پر نو منتخب صدر جناب شاہد احمد توکل نے خطاب کرتے ہوئے ماضی کی طرح اردو صحافیوں اور دیگر تلگو سے وابستہ مسلم صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنے کا عہد کیا۔ اعجاز احمد خان ریاستی نائب صدر نے کہا کہ، تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن کی جانب سے ریاست گیر سطح پر بڑے پیمانے پر اردو صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کی جارہی ہے۔ عبدلجمیل ریاستی آرگنائزنگ سکریٹری نے کہا کہ، اضلاع کے صحافیوں کو متحد ہوکر، اردو صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اس موقع پر میونسپل وائس چیرمین ظہیر رمضانی، میونسپل کو آپشن ممبر محمد اعجاز احمد، کانگریس اسمبلی صدر عرفات احمد خان، کانگریس پارٹی ٹاون صدر شیخ سمیر احمد، کانگریس پارٹی اقلیتی سل صدر محسن پٹیل، رسول خان، صدر تنظیم الائمہ والموذنین حافظ محمد منظور احمد، چیرمین کریسنٹ گروپ آف انسٹی ٹیوشن محمد بلال کے علاوہ دیگر قائدین نے نو منتخب کمیٹی اور مہمانوں کی گل پوشی و شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی اور مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اردو اخبارات، الکٹرانک میڈیا اور تلگو اخبارات سے وابستہ مسلم صحافیوں کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button