فون پر گھنٹوں بات کرتا تھا شوہر، بیوی نے قتل کردیا۔ آندھرا پردیش میں واردات

فون پر زیادہ بات کرتا تھا شوہر بیوی نے قتل کردیا۔ آندھرا پردیش میں عجیب و غریب واقعہ
حیدرآباد: ریاست آندھرا پردیش کے الوری سیتارام راجو ضلع میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ چنتاپلی منڈل کے میدورو گاؤں میں ایک خاتون نے اپنے شوہر راجاراؤ کو قتل کر دیا۔
یہ واقعہ اس لیے پیش آیا کیونکہ شوہر فون پر زیادہ بات کرتا تھا جس پر برہم خاتون نے اپنے شوہر پر کلہاڑی سے حملہ کردیا۔معلوم ہوا ہے کہ شوہر بہت زیادہ یعنی گھنٹوں فون پر بات کیا کرتا تھا جس پر بیوی مسلسل اعتراض کیا کرتی تھی اس مسئلے پر ان کے درمیان کئی مرتبہ جھگڑے بھی ہوئے۔
شدید زخمی راجاراؤ کو مقامی افراد نے ہاسپٹل منتقل کیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔سیل فون کا استعمال سہولت فراہم کرتا ہے لیکن جب اسے حد سے زیادہ یا غیر محتاط انداز میں استعمال کیا جائے
تو یہ خاندانوں میں جذباتی کشیدگی جھگڑے اور حتیٰ کہ خطرناک نتائج کا سبب بن سکتا ہے۔




