ایجوکیشن

کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں درپیش مسائل کی یکسوئی کرنے ریاستی وزیر این ایس بوس راجو کا تیقن

رائچور:ریاستی وزیر سائنس وٹیکنالوجی اور چھوٹی آبپاشی این ایس بوس راجو نے کہاکہ آنے والے دنوں میں محکمہ تعلیمات کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کرکے علاقائی سطح پر تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کے بارے میں بات چیت کرکے حل تلاش کیاجائے گا۔

 

این ایس بوس راجوکرناٹک کے رائچور شہر کے اسلامیک سینٹر میں سہارا ایجوکیشن اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ٹیچرس ڈے پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر کے پی سی سی کے ریاستی ترجمان ڈاکٹر رزاق استاد نے کہاکہ نجی تعلیمی اداروں میں خدمات انجام دینے والے ہر ٹیچر کو ای پی ایف اور ہیلتھ بیمہ کی سہولت فراہم کرنے کا ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا۔

 

سہارا ایجوکیشن اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کے صدر عبدالحی فیروز نے کہاکہ رائچور تعلقہ میں 25ہائی اسکول کی منظوری کے لئے درخواستیں داخل کی گئیں تھی، لیکن صرف ایک ہائی اسکول کے لئے منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ہی کئی مسائل پرائیویٹ اسکول انتظامیہ کو درپیش ہیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اسکل ڈیولپمنٹ آفیسر محبوب جیلانی قریشی نے بھی خطاب کیا۔

 

اس موقع پر جماعت اسلامی ہند ضلع رائچور کے صدر جاوید منیار،سہارا ٹرسٹ کے نائب صدر شیخ محبوب، سکریٹری محسن جمال، خازن ایم ڈی فضل اللہ شیخ، ارکان سید زبیر، محی الدین، سید شجاعت اللہ، ایم ڈی قاسم، ایم ڈی عدنان منظور، سینئر سٹی میونسپل کونسل کے رکن جئے انا

 

کانگریس لیڈر کے شانتپا، جاوید الحق ایڈوکیٹ، جئے ونت راو پتنگی، ردرپا، جی شیو مورتی کے علاوہ دیگر اہم شخصیتوں نے شرکت کی۔اس موقع پر نمایاں خدمات انجام دینے والے ٹیچروں کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button