تلنگانہ

سابق چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ ہاسپٹل سے ڈسچارج۔ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: سابق چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ آج ہاسپٹل سے ڈسچارج ہو گئے۔ گزشتہ ہفتہ پاؤں پھسل کر گر جانے کے نتیجہ میں انہیں حیدرآباد کے یشودھا ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا تھا

 

جہاں ڈاکٹرس نے ان کے کولہے کی ہڈی کی تبدیلی کا آپریشن کیا، وہ تیزی کے ساتھ روبہ صحت ہو رہے تھے اور ڈاکٹرس کی نگرانی میں چلنے کی پریکٹس کر رہے تھے۔ کل ڈاکٹرس نے مکمل طبی معائنوں کے بعد انہیں آج گھر جانے کی اجازت دے دی تھی۔

 

اب سے کچھ ہی دیر قبل کے سی آر ہاسپٹل سے ڈسچارج ہو کر گھر پہنچے۔ ہاسپٹل کے پاس ان کے چاہنے والوں کی کثیر تعداد موجود تھی جبکہ گھر پہنچنے پر ان کا روایتی طریقے سے استقبال کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button