جنرل نیوز

سٹی نائب صدر کانگریس کمیٹی نظام آباد محمد افتخار احمد این آر آئی کی قیادت میں گھرگھرانتخابی مہم

نظام آباد کانگریس پارلیمانی امیدوار جیون ریڈی کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ملی و دینی فریضہ ہے

نظام آباد:6/مئی (اردو لیکس) نظام آباد کانگریس پارلیمانی امیدوار مسٹر ٹی جیون ریڈی کی کامیابی کیلئے نائب صدر سٹی کانگریس کمیٹی و انچارج بلدی ڈویژن نمبر 52مسٹر محمد افتخار احمد این آر آئی کی قیادت میں آج مسلمانوں کے مختلف علاقوں ہاشمی کالونی، محمد یہ کالونی کا کانگریس قائدین و کارکنوں نے پیدل دورہ کرتے ہوئے دوکان دوکان وگھر گھر انتخابی مہم چلائی۔ رائے دہندوں سے ربط پید اکرتے ہوئے کانگریس امیدوار جیون ریڈی کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے منتخب کرنے کی اپیل کی

 

اور کانگریس پارٹی کے انتخابی منشور و فلاحی اسکیمات پر مشتمل پمفلٹ بھی تقسیم کئے۔ اس موقع پر سٹی نائب صدر کانگریس کمیٹی افتخار احمد این آر آئی نے عوام سے کہاکہ ملک کے بدلتے ہوئے سنگین حالات کے پیش نظر کانگریس پارلیمانی امیدوار جیون ریڈی کو کامیابی سے ہمکنار کرتے ہوئے مرکز میں انڈیا اتحاد حکومت کے قیام کو یقینی بنانا ہے۔

اور فرقہ پرست و فاشست طاقتوں کے ناپاک عزائم کو کچلنے کیلئے متحدہ طورپر کانگریس امیدوار کے حق میں ووٹ دینا ملی دینی و سماجی فریضہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button