تلنگانہ

آج حیدرآباد کی آزادی کا دن ہے۔ سکندرآباد پریڈ گراونڈ میں یوم آزادی حیدرآباد تقریب سے امیت شاہ کا خطاب

حیدرآباد: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ آج حیدرآباد کی آزادی کا دن ہے، انھوں نے کہا کہ اگر سردار پٹیل نہیں ہوتے تو تلنگانہ کو آزادی حاصل نہیں ہوتی۔

 

انہوں نے کہا کہ سردار پٹیل اور منشی کی وجہ سے نظام دور کا خاتمہ ہوا۔ امیت شاہ نے مرکز کے زیر اہتمام سکندرآباد پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ یوم آزادی حیدرآباد تقریب میں شرکت کرتے ہوئے خطاب کیا۔اس موقع پر امیت شاہ نے کہا کہ بعض افراد نے تلنگانہ کی تاریخ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے۔

 

نریندر مودی کے وزیراعظم بننے کے بعد ان غلطیوں کو درست کیا گیا۔ مرکزی حکومت کی جانب سے حیدرآباد کی آزادی کا دن منانے کیلئے سکندرآباد میں پریڈ گراﺅنڈ میں ایک تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔

 

وزیر داخلہ نے پچھلے سال بھی اس طرح کی تقریبات میں شرکت کی تھی جس کا اہتمام سرکاری سطح پر پہلی مرتبہ مرکز کی طرف سے کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button