تلنگانہ

تلنگانہ کے منچریال ضلع میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد زندہ جل گئے

منچریال _ 17 دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے منچریال ضلع کے مندامری منڈل کے گڈی پلی گاؤں میں ایک گھر میں آگ لگنے سے  6  افراد  زندہ جل گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ مرنے والوں میں شیوایا (50)، اس کی بیوی 45 سالہ پدما ،پدما کی بھانجی 25 سالہ  مونیکا ،4سالہ ہیمابندو ، 2 سالہ سویٹی  اور 50 سالہ شانتیا (سنگارینی ورکر، متوفی کا رشتہ دار) کی موت ہوگئی۔

 

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ محکمہ برقی کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ شاٹ سرکٹ کی وجہ سے نہیں ہوا۔ حکام نے واضح کیا کہ گھر میں گیس سلنڈر بھی نہیں پھٹا۔ منچریال کے ڈی سی پی اکھل مہاجن اور اے سی پی تروپتی ریڈی واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچے۔ پولیس نے تمام زاویوں سے واقعہ کی تفتیش کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button