تلنگانہ

تلنگانہ کے وزیر سرینواس یادو کی مسلم دوستی _ نماز عیدالفطر کی دعا میں کی شرکت

حیدرآباد _ 22 اپریل ( پریس نوٹ ) وزیر تلاسانی سرینواس یادو نے کہا کہ رمضان فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی علامت ہے۔ ہفتہ کے روز وزیر موصوف نے رمضان کے موقع پر صنعت نگر کے ویلفیئر سنٹر گراؤنڈ میں ہزاروں مسلمان بھائیوں کی طرف سے منعقد اجتماعی دعا میں شرکت کی۔ بعدازاں انہوں نے مسلمان بھائیوں کو گلے لگایا اور انہیں رمضان کی مبارکباد دی۔ رمضان المبارک میں روزے کا آغاز بڑی عقیدت سے کیا جاتا ہے۔

حکومت کی جانب سے ، چیف منسٹر جناب کلواکنٹلا چندر شیکھر راؤ کی ہدایات کے مطابق رمضان کو بہت خوشی سے منانے کے لئے تمام انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس پروگرام میں صدر صنعت نگر ڈیویژن بی آر ایس کولن بال ریڈی، قائدین صراف سنتوش، خلیل، راجیش، ضمیر اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button